(ویب ڈیسک ) سندھ حکومت کی جانب سے صوبے کے 6 بڑے شہروں میں بڑی اسکرین پر پاکستان اور بھارت کےدرمیان ایشیا کپ فائنل میچ دکھانےکا اعلان کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیمیں آج دبئی میں مدمقابل ہونگی۔ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاک بھارت فائنل ہوگا۔
قومی ٹیم فائنل کیلئے پُرعزم اور جیت کے لیے تیار ہیں۔شائقین کرکٹ کی پرجوش اور پاکستان کی جیت کی دعائیں کر رہے ہیں ۔
سندھ حکومت نے صوبے کے 6 بڑے شہروں میں بڑی اسکرین پر پاک بھارت میچ دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں:جو چاہیں کریں میں سب کچھ ہینڈل کرلوں گا، چیئرمین پی سی بی کا کھلاڑیوں کو پیغام
مزید پڑھیں:ہماری ٹیم بھارتی ٹیم کے ساتھ 10 مئی والا حال کرے ، شاہد آفریدی
وزیرکھیل سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں سندھ یوتھ کلب گلستان جوہر ،حیدرآباد میں سندھ اسپورٹس بورڈ ہاسٹل ،گھوٹکی میں علی محمد خان مہر اسپورٹس کمپلیکس اور شہید بینظیرآباد میں بلاول اسپورٹس کمپلیکس میں بڑی اسکرین پر میچ دکھایا جائے گا۔
اس کے علاوہ میرپورخاص میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو گاما اسٹیڈیم اور لاڑکانہ کے کھڑا کمپلیکس میں بھی پاک بھارت میچ بڑی اسکرین پر دکھایا جائے گا۔