(ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیئرمین محسن نقوی نے ایشیا کپ کے فائنل سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو کھل کر مقابلہ کرنے کا پیغام دے دیا۔
خیال رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میچ کے لیے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل آج دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
اس حوالے سے محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے لیے کہا ہے کہ جو چاہیں کریں میں سب کچھ ہینڈل کرلوں گا۔
مزید پڑھیں:ہماری ٹیم بھارتی ٹیم کے ساتھ 10 مئی والا حال کرے ، شاہد آفریدی
مزید پڑھیں:ایشیا کپ فائنل: پاک بھارت ٹاکرا سندھ کے 6 بڑے شہروں میں بڑی اسکرین پر دکھایا جائے گا
مزید پڑھیں:بھارتی نجومی نے پاکستان ٹیم کی جیت کی پیشگوئی کردی
دوسری جانب قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بھی پیغام دیا ہے کہ ایشیا کپ کے دوران اور اس سے پہلے اس ٹیم نے جو جذبہ دکھایا اس پر فخر ہے، ہم شاید بہت اچھا نہیں کھیلے مگر یہ یقین دلاتا ہوں کہ ہم کبھی ہار نہیں مانے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل آنے میں 41 سال لگے، آج کا میچ بڑا شاندار ہوگا۔
خیال رہے کہ 41 سال میں 17 ٹورنامنٹ کے بعد پہلی بار پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں آمنے سامنے آرہے ہیں۔