(ویب ڈیسک ) پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کےلئے باٹا پور میں ریڈ کی۔
سی سی ڈی پولیس کا باٹا پور میں مبینہ پولیس مقابلہ۔ پولیس کے مطابق تین ڈاکو اپنے کی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کےلئے باٹا پور میں ریڈ کی۔ پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزمان نے ساتھیوں سمیت فائرنگ کردی۔ تین ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوئے تاہم اسپتال لے جاتے ہوئے ملزمان دم توڑ گئے ۔
پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کی شناخت سمسون ، زاہد اور وقاص کے نام سے ہوئی۔لاشیں مردہ خانے منتقل کردی گئیں اور فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔