شاہد آفریدی نے کہا کہ ریاست مدینہ کے تقدس سے بھی منکر ہو گئے، نعرے لگانے والوں کی پہچان تو ہو جائے گی لیکن پاکستان کی شناخت کو آج ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے. سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نےبھی مسجد نبوی ﷺ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان ہونے کے بعد پہلی بار گیا تو خانہ کعبہ کو دیکھ کر چیخ نکل گئی تھی، روضہ رسول ﷺپر گیا تو آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے تھے، یہ وہ جگہیں ہیں جہاں پہنچ کر رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔یہ وہ جگہ ہے جہاں آواز بلند کرنے کی بھی ممانعت ہے مگر ہم اپنی سیاسی دشمنیاں نبھانے کے لئے حرم کی حرمت تک بھول گئے۔ریاست مدینہ کے تقدس سے بھی منکر ہو گئے۔نعرے لگانے والوں کی پہچان تو ہو جائے گی لیکن پاکستان کی شناخت کو آج ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ pic.twitter.com/GesGxrftQE
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) April 28, 2022
محمد یوسف نے کہا کہ روضہ رسول ﷺ پر جو کچھ ہوا وہ دیکھ کر اے اللہ میں پوری امت کی طرف سے تجھ سے معافی مانگتا ہوں۔ ۔میں نےتو کبھی مکہ مدینہ نہیں دیکھاتھا،مسلمان ہونےکےبعدپہلی دفعہ گیاتوخانہ کعبہ کودیکھ کرچینخ نکل گئی تھی،روضہ رسول(ص)پرگیاتوآنکھوں سےآنسوجاری ہوگئےتھے۔یہ وہ جگہیں ہیں جہاں پہنچ کررونگٹےکھڑےہوجاتے،آج روضہ رسول پرجوکچھ ہواوہ دیکھ کےاےاللہ میں پوری امت کی طرف سےتجھ سےمعافی مانگتاہوں
— Mohammad Yousaf (@yousaf1788) April 28, 2022