رات بھر جاری رہنے والا آپریشن ختم، پرویز الہٰی گرفتار نہ کیا جا سکا

رات بھر جاری رہنے والا آپریشن ختم، پرویز الہٰی گرفتار نہ کیا جا سکا
لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ کے گھر رات بھر سے جاری رہنے والا آپریشن ختم ہو گیا ہے ۔ پولیس پرویز الہیٰ کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن اور پولیس کا سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کی گرفتاری کیلئے رات بھر جاری رہنے والا آپریشن ختم ہو گیا ہے ، پولیس پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے نہیں کر سکی البتہ ان کے کچھ ملازمین اور خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ پرویز الہٰی کی رہائش گاہ سے علی الصبح واپس روانہ ہوئے اور کہا کہ ہم واپس جا رہے ہیں۔ آپریشن کے دوران اینٹی کرپشن اور پولیس اہلکار غلطی سے چودھری شجاعت کے گھر بھی دروازہ توڑ کر داخل ہوئے اس دوران چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے چودھری شافع حسین شیشہ لگنے سے زخمی ہو گئے ۔ بعد ازاں ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ نے چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی اور بتایا کہ آپ کے گھر آپریشن نہیں کیا جائے گا ۔ سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم پر پتھراؤ کیا گیا ہے اور پیٹرول پھینکا گیا ہے ۔ یہاں کے لوگ تعاون نہیں کر رہے ہیں جب کہ پرویز الہٰی یہاں موجود ہیں ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔