جو طریقہ کل اپنایا گیا ہے اداروں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں ،چودھری شافع

جو طریقہ کل اپنایا گیا ہے اداروں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں ،چودھری شافع
چودھری شافع نے کہا ہے کہ جو طریقہ کل اپنایا گیا ہے اداروں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں ۔ شجاعت حسین کے صاحبزادے چودھری شافع کی پرویزالہٰی کے گھر پر دھاوے کی مذمت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو طریقہ کل اپنایا گیا ہے اداروں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، جس طرح آدھی رات کو دروازےتوڑے گئے وہ تشویشناک ہے، ایسے تو کسی اشتہاری کیلئے کارروائی کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کو ٹریننگ کی ضرورت ہے، ہمارے گھر کے بھی شیشے اور دروازے توڑے گئے ہیں ، شیشے لگنے سے میں اور چودھری سالک حسین زخمی ہوئے ہیں ۔ خیال رہے کہ اینٹی کرپشن اور پولیس نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کی گرفتاری کیلئے رات گئے آپریشن کیا گیا ، پولیس پرویز الہٰی کو گرفتار نہیں کر سکی البتہ ان کے کچھ ملازمین اور خواتین کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ پرویز الہٰی کی رہائش گاہ سے علی الصبح واپس روانہ ہوئے اور کہا کہ ہم واپس جا رہے ہیں۔ آپریشن کے دوران اینٹی کرپشن اور پولیس اہلکار غلطی سے چودھری شجاعت کے گھر کا بھی دروازہ توڑ کر داخل ہوئے تھے اور اس دوران چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے چودھری شافع حسین شیشہ لگنے سے زخمی ہو گئے تھے ۔ بعد ازاں ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ نے چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی اور بتایا کہ آپ کے گھر آپریشن نہیں کیا جائے گا ۔ سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم پر پتھراؤ کیا گیا تھا اور پیٹرول پھینکا گیا تھا ۔ یہاں کے لوگ تعاون نہیں کر رہے ہیں جب کہ پرویز الہٰی یہاں موجود ہیں ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔