پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے مزید کہا کہ پرویز الہٰی کے گھر پر حملہ، علی امین گنڈا پور کو ضمانت کے باوجود جبس بے جاء میں رکھنا اور پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کی گرفتاریاں مذاکراتی عمل کو بے معنی بنا رہی ہیں ۔ایک طرف مذاکرات دوسری طرف گرفتاریاں؟ چوہدری پرویز الہی کے گھر چھاپہ سے ثابت ہوتا ہے کہ اسحق ڈار، سعد رفیق اور اعظم تارڑ کی اپنی حکومت میں کوئ حیثیت نہیں ، اس چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 28, 2023
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر حکومتی مذاکراتی ٹیم یقین دہانی کے بعد ماحول بہتر رکھنے میں کوئی کردار ادا نہیں کر سکتی ہے تو وہ بڑے فیصلے کیسے کرے گی ؟، سابق وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں آج اجلاس میں مذاکرات جاری رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کریں گے ۔پرویز الہیٰ کے گھر پر حملہ ، علی امین گنڈا پور کو ضمانت کے باوجود جبس بےجاء میں رکھنا اور ورکرز کی گرفتاریاں مذاکراتی عمل کو بے معنی بنا رہی ہیں، اگر حکومتی مذاکراتی ٹیم یقین دہانی کے بعد ماحول بہتر رکھنے میں کوئ کردار ادا نہیں کر سکتی تو وہ بڑے فیصلے کیسے کرے گی؟ عمران خان کی…
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 29, 2023