دوستی نہ کرنے پر2لڑکیوں پر فائرنگ،فیکڑی ملازم نےخودکوبھی گولی مارلی

دوستی نہ کرنے پر2لڑکیوں پر فائرنگ،فیکڑی ملازم نےخودکوبھی گولی مارلی
کیپشن: دوستی نہ کرنے پر2لڑکیوں پر فائرنگ،فیکڑی ملازم نےخودکوبھی گولی مارلی

ویب ڈیسک:فیصل آباد میں فیکڑی ملازم نے دوستی کیلئے آمادہ نہ ہونے پر طیش میں آکر لڑکیوں پر فائرنگ کردی اور خود کو بھی گولی مار لی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ منصورہ آباد میں فیکٹری ملازم نے دو لڑکیوں پر فائرنگ کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار لی۔لڑکیوں کو گولی مارنے کا واقعہ نور فاطمہ چوک میں پیش آیا۔تینوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ 


 پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم شیراز نے مبینہ طور پر دوستی کیلئے رضا مند نہ ہونے پر انتہائی اقدام اٹھایا۔

پولیس کے مطابق آمنہ اور علیشبہ بس اسٹاپ پر کھڑی تھیں جب ملزم نے ان پر فائرنگ کی اور اس کے بعد خود کو بھی گولی مار لی۔

پولیس ذرائع کے مطابق لڑکا فیکٹری میں مزدوری کرتا ہے. اور دونوں لڑکیاں بھی اسی فیکٹری میں کام کرتی ہیں۔ اور نوجوان شیراز نے دوستی سے انکار کرنے پر فائرنگ کی. جبکہ واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔