بھارتی وزیر اعظم مودی سے مشابہت رکھنے والے گول گپے فروش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

(ویب ڈیسک ) بھارتی وزیر اعظم مودی سے مشابہت رکھنے والے گول گپے فروش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

انیل کو ان کے جاننے والے پی ایم مودی کے نام سے پکارتے ہیں۔ کیونکہ ان کا سائیڈ پروفائل اور شکل مودی سے ملتی جلتی ہے ۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انیل کے بالوں کا سٹائل اور سفید داڑھی بھی مودی سے ملتی جلتی ہے۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انیل ٹھکر جوناگڑھ سے تعلق رکھتے ہیں،وہ گجرات  میں تقریبا 18 سال سے تلسی پانی پوری سینٹر کے مالک ہیں   انیل سے قبل یہ دکان ان کے دادا نے شروع کی تھی۔

انیل کے دکان پر آنے والے شخص کا کہنا تھا کہ انیل کی شکل کی وجہ سے لوگ ان کے ساتھ سیلفی لیتے ہیں۔ انیل نے بتایا کہ  مجھے نریندر مودی سے مشابہت کی وجہ سے مقامی لوگوں اور سیاحوں سے بہت پیار اور عزت ملتی ہے۔