بھارتی جنگی جنون سے بے پرواہ، کشمیریوں کا کرکٹ جنون عروج پر

بھارتی جنگی جنون سے بے پرواہ، کشمیریوں کا کرکٹ جنون عروج پر
کیپشن: بھارتی جنگی جنون سے بے پرواہ، کشمیریوں کا کرکٹ جنون عروج پر

ویب ڈیسک: ایک جانب بھارت سرحدوں پر کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے، تو دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے نوجوان جنگی شور سے بے نیاز ہو کر کرکٹ سے اپنی محبت کا بھرپور اظہار کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں ہر طرف کشیدہ حالات اور سخت سیکیورٹی اقدامات کے باوجود گلیوں، میدانوں اور کھیتوں میں نوجوانوں کے کرکٹ کھیلنے کے مناظر معمول بن چکے ہیں۔ کرکٹ، کشمیری نوجوانوں کے لیے نہ صرف ایک کھیل بلکہ اظہارِ مزاحمت اور امید کی علامت بنتا جا رہا ہے۔

مقامی نوجوانوں کا کہنا ہے کہ بھارت چاہے جتنی بھی طاقت استعمال کر لے، وہ کرکٹ کھیلنا نہیں چھوڑیں گے۔ ان کے مطابق کھیل ان کے لیے ذہنی سکون، آزادی کی جھلک اور زندگی کا استعارہ ہے۔

وادی میں کرکٹ ٹورنامنٹس کا انعقاد بھی خفیہ طور پر کیا جا رہا ہے، جن میں نوجوان بڑے جوش و جذبے سے شرکت کرتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بعض میچز میں پاکستانی کرکٹرز کی شرٹس پہننا بھی نوجوانوں کے درمیان مقبول رجحان بن چکا ہے۔

یہ صورتحال اس امر کی غمازی کرتی ہے کہ جنگی بیانیہ کشمیری عوام کے دلوں سے کھیل، امن اور آزادی کی خواہش کو ختم نہیں کر سکا۔

Watch Live Public News