جسٹس عائشہ ملک کو لندن میں اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سےنوازدیاگیا

جسٹس عائشہ ملک کو لندن میں اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سےنوازدیاگیا
کیپشن: جسٹس عائشہ ملک کو لندن میں اعزازی ڈگری سے نوازا گیا

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ آف پاکستان کی معزز جج جسٹس عائشہ ملک کو یونیورسٹی آف لندن نے قانون میں نمایاں خدمات پر اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا ہے۔ یہ اعزاز انہیں 28 اپریل 2025 کو ایک پروقار تقریب کے دوران دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف لندن نے جسٹس عائشہ ملک کی قانونی میدان میں بے مثال خدمات اور پاکستان کی عدالتی تاریخ میں ان کی پہلی خاتون سپریم کورٹ جج کے طور پر تقرری کو سراہتے ہوئے انہیں یہ اعزاز پیش کیا۔

یاد رہے کہ جسٹس عائشہ ملک نے 2022 میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں بطور جج شمولیت اختیار کی تھی اور وہ ملک کی اعلیٰ ترین عدالت میں تعینات ہونے والی پہلی خاتون جج ہیں، جو صنفی مساوات اور انصاف کی فراہمی میں ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔

یونیورسٹی آف لندن نے ان کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس عائشہ ملک کی جدوجہد اور خدمات نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں خواتین کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال ہیں۔

Watch Live Public News