ویب ڈیسک: پہلگام حملے کے بعد بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں پاکستان مخالف منفی مہم میں تیزی آ گئی ہے، جہاں بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کا سیلاب نظر آ رہا ہے۔
بھارتی میڈیا ادارے وادی میں موجود سیاحوں کو کشمیری عوام اور پاکستان کے خلاف بیانات دینے پر اکسا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک بھارتی سیاح نے انکشاف کیا کہ ایک بھارتی نیوز چینل کے نمائندے نے اسے کشمیریوں کے خلاف بات کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی اور انکار پر پیسوں کی پیشکش بھی کی گئی۔
سیاح نے ویڈیو میں کہا، ”جب یہاں پر کچھ منفی دیکھنے کو نہیں ملا تو میں کشمیریوں کے خلاف کیوں بات کروں؟ یہاں کے لوگ نہ صرف ہمیں تحفظ کا احساس دلا رہے ہیں بلکہ کھانے اور قیام کی بھی پیشکش کر رہے ہیں۔“
یہ ویڈیو بھارت کی پروپیگنڈہ مشینری کے چہرے سے نقاب ہٹانے کے لیے کافی ہے، جو کشمیر کی اصل صورتحال کو مسخ کر کے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے انڈین میڈیا پر خوب تنقید کی گئی۔ ایک انڈین صارف کا کہنا تھا کہ کیسا بے شرم میڈیا ہے ہمارے پاس۔

Republic TV asked me to say Negative about the Local Kashmiris, I denied.
— Nehr_who? (@Nher_who) April 29, 2025
What a scoundrel Media we have!! pic.twitter.com/hgU8OT5Hsj