ویب دیسک: گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی فوج کی ناکامی پر سوالات اٹھائے اور پاک فوج کی وردی پہنے واہگہ بارڈر پر بھی آئے۔
شاہد آفریدی نے مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے کو روکنے میں ناکامی پر بھارتی فوج کو نالائق اور نکما قرار دیا اور کہا کہ انڈیا میں پٹاخا بھی پھٹ جائے تو الزام پاکستان پر دھردیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 8 لاکھ بھارتی فوج ہونے کے باوجود یہ واقعہ ہوگیا، اس کا مطلب تم نالائق اور نکمے ہو جو لوگوں کو سکیورٹی نہیں دے سکے۔
سابق آل راؤنڈر کے اس بیان کے بعد ہندوستانی سابق کرکٹر شیکھر دھون نے کہا کہ آپ کو پہلے بھی ہرایا تھا۔ ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے۔
شاہد آفریدی نے شیکھر دھون کے جواب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’چھوڑو جیت ہار کو، آؤ تمہیں چائے پلاتا ہوں شیکھر‘۔

شاہد آفریدی کی چائے کی آفر پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے۔ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ لالا نے سابق بھارتی کرکٹر کو کلین بولڈ کر دیا جبکہ ایک صارف نے کہا کہ جنگ چھڑے یا نہ چھڑے لیکن اس دوران ہم نے بہت انجوائے کیا، دونوں طرف سے بڑی زبردست لفظی گولہ باری ہوتی ہے۔