امریکا کی 250 ویں سالگرہ پر خصوصی پاسپورٹس میں ٹرمپ کی تصویر شامل

امریکا کی 250 ویں سالگرہ پر خصوصی پاسپورٹس میں ٹرمپ کی تصویر شامل
کیپشن: امریکا کی 250 ویں سالگرہ پر خصوصی پاسپورٹس میں ٹرمپ کی تصویر شامل

ویب ڈیسک: امریکا کی 250 ویں یومِ آزادی کے موقع پر امریکی پاسپورٹس میں خصوصی تبدیلی کی جا رہی ہے، جن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر اور سنہری دستخط شامل ہوں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ محدود تعداد میں جاری کیے جانے والے یہ پاسپورٹس اعلانِ آزادی کی یاد میں متعارف کرائے جائیں گے۔ ایک ڈیزائن میں ٹرمپ کی تصویر کو اعلانِ آزادی کے پس منظر پر نمایاں کیا گیا ہے جبکہ دستخط سنہری رنگ میں درج ہوں گے، اور دوسری تصویر میں امریکی بانی رہنماؤں کی تاریخی پینٹنگ شامل ہوگی۔

محکمۂ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ یہ خصوصی پاسپورٹس صرف واشنگٹن میں محدود مدت کے لیے دستیاب ہوں گے اور ان کے لیے کوئی اضافی فیس نہیں ہوگی۔ 

Watch Live Public News