پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئرلائنز کو بندش کے لالے پڑگئے

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئرلائنز کو بندش کے لالے پڑگئے
کیپشن: پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئرلائنز کو بندش کے لالے پڑگئے

ویب ڈیسک: مشرقِ وسطیٰ کے بحران اورپاکستان کی فضائی حدود کی بندش کے باعث بھارتی ایئرلائنز شدید مالی خسارے کا شکار ہیں۔

ایئر انڈیا، انڈیگو اور اسپائس جیٹ جیسی بھارتی فضائی کمپنیوں کی تباہی نے مودی کے 'شائننگ انڈیا' کا پول کھول دیا۔

بھارتی جریدے دی ہندو اور این ڈی ٹی وی کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے بھارت کے تین ایئر لائنز کو بندش کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ ایئر انڈیا، انڈیگو اور اسپائس جیٹ نے حکومت سے ایوی ایشن ٹربائن فیول کی قیمتوں پر نظرِ ثانی کا مطالبہ کر دیا۔جیٹ ایندھن کی قیمتوں میں کسی بھی غیرمنظم اضافہ ایئرلائنز کیلئے ناقابلِ برداشت نقصانات کا باعث بن رہا ہے۔

فیڈریشن آف انڈین ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ حکومت فوری مداخلت  کرے، ورنہ طیارے گراؤنڈ کرنے اور پروازیں منسوخ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہے گا۔

ماہرین کے مطابق مودی سرکار کی معاشی نااہلی اور ناکام حکمت عملی نے بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری کو بندش کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ مشرق وسطیٰ کا بحران اور پاکستان کی فضائی پابندیاں بھارتی ایئر لائنز کو شدید بحران کی طرف دھکیل رہی ہیں۔

Watch Live Public News