میشا شفیع نے علی ظفر ہتک عزت کیس کا فیصلہ چیلنج کر دیا

میشا شفیع نے علی ظفر ہتک عزت کیس کا فیصلہ چیلنج کر دیا
کیپشن: میشا شفیع نے علی ظفر ہتک عزت کیس کا فیصلہ چیلنج کر دیا

ویب ڈیسک: گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر  ہتک عزت کیس میں ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے، جس میں درخواست کی گئی ہے کہ علی ظفر کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔

اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے کیس کے حقائق اور قانونی پہلوؤں کو درست انداز میں نہیں دیکھا۔ میشا شفیع کا کہنا ہے کہ جب تک جنسی ہراسانی کے الزامات پر سپریم کورٹ میں حتمی فیصلہ نہیں آتا، انہیں جھوٹا قرار دینا قبل از وقت ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دے کر ختم کیا جائے۔ سیشن کورٹ نے پہلے علی ظفر کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے میشا شفیع کو بھاری ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے خلاف اب اعلیٰ عدالت میں رجوع کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News