ویب ڈیسک: گزشتہ روز بڑی کمی کے بعد آج بھی ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 5,500 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 79 ہزار 562 روپے پر پہنچ گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4,715 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 11 ہزار 147 روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 55 ڈالر کم ہو کر 4,572 ڈالر پر آ گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 8,900 اور 7,630 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی۔