ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی والدہ بچپن سے ہی چارلس کو پسند کرتی تھیں۔
وائٹ ہاؤس میں برطانوی بادشاہ چارلس کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئےصدر ٹرمپ نے بتایا کہ والدہ اکثر کہتی تھیں کہ چارلس بہت پیارے ہیں اور بادشاہ چارلس کی والدہ بھی ان کی والدہ کو بہت پسند تھیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ میری والدہ جب بھی چارلس کی والدہ کو ٹی وی پر دیکھتیں تو مجھے مخاطب کر کے کہتیں، "دیکھو ڈونلڈ، وہ کتنی خوبصورت ہیں۔"