(ویب ڈیسک ) امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں عدم پیشر فت کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔
عالمی منڈی میں امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی 112 ڈالر پر ٹریڈنگ جاری ہے جبکہ برینٹ 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا ۔
ایشیائی اور یورپی اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔کوریا اور ہانگ کانگ کے شیئر بازاروں میں مثبت رجحان دیکھا گیا جبکہ جاپان کی اسٹاک مارکیٹ میں کمی آئی۔