عدالتوں میں اے آئی، انصاف کا نیا دور شروع

عدالتوں میں اے آئی، انصاف کا نیا دور شروع

(ویب ڈیسک) نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی نے عدالتوں میں اے آئی استعمال کی قومی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق عدالتوں میں اے آئی ججز کی معاونت کرے گی لیکن فیصلے انسان ہی کریں گے۔ اے آئی عدالتی فیصلوں کا متبادل نہیں ہے، ججز آخری اتھارٹی ہوں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی گائیڈ لائنز میں شفافیت، احتساب اور تعصب سے بچاؤ پر زور دیا جائے گا۔ عدالتی نظام میں اے آئی کے استعمال کیلئے پرائیویسی اور ڈیٹا سیکیورٹی لازمی قرار دی گئی ہیں۔ اے آئی کیس مینجمنٹ، قانونی تحقیق اور دستاویزات پراسیسنگ میں مدد دے گی۔

اس کے علاوہ ججز اور عدالتی عملے کی اے آئی تربیت کیلئے خصوصی پروگرام شروع ہوں گے۔ گائیڈ لائنز تمام ہائی کورٹس کی مشاورت سے تیار کی گئیں ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹس اپنی ضرورت کے مطابق اے آئی نفاذ کا طریقہ کار طے کریں گی اور پاکستان کے عدالتی اصلاحاتی سفر میں یہ بڑا سنگ میل ہے۔

Watch Live Public News