ویب ڈیسک: پشاور زلمی کو پی ایس ایل 11 کے فائنل میں پہنچتے ہی خوشخبری مل گئی کہ بنگلادیشی فاسٹ بولر ناہید رانا دوبارہ لیگ میں کھیلنے کے لیے دستیاب ہوں گے۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے انہیں نیا این او سی جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق وہ 3 مئی کو پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے فائنل میں حصہ لیں گے۔ ابتدائی طور پر بورڈ نے انہیں 13 اپریل تک کھیلنے کی اجازت دی تھی، لیکن ورک لوڈ مینجمنٹ کے سبب انہیں واپس بلا لیا گیا تھا۔ اب ٹیم مینجمنٹ اور میڈیکل اسٹاف نے انہیں مکمل فٹ قرار دیا ہے اور یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ فائنل میں شرکت سے ان کی فٹنس یا قومی ذمہ داریوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
Bangladesh fast bowler Nahid Rana is heading back to Peshawar Zalmi for the #PSL2026 final ⚡️
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) April 29, 2026
Details: https://t.co/Arex1aWpPZ pic.twitter.com/gPTQYvTQ6c
پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر تمیم اقبال کا شکریہ ادا کیا۔ ناہید رانا حالیہ چار میچز میں سات وکٹیں لے کر شاندار فارم میں ہیں اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بھی نمایاں رہے۔
Thank you Brother Tamim for permitting Nahid Rana to feature for Peshawar Zalmi in the #PSL11 final match InshaAllah. https://t.co/QxptnZFTYh
— Javed Afridi (@JAfridi10) April 29, 2026