بلاول زرداری کچی عمر میں منفی سیاست سیکھ چکے ہیں

بلاول زرداری کچی عمر میں منفی سیاست سیکھ چکے ہیں
لاہور ( پبلک نیوز) ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بلاول زرداری کچی عمر میں آصف زرداری سے منفی سیاست کے سارے گن سیکھ چکے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنی پرفارمنس سے تمام وزرائے اعلیٰ کو مات دے دی ہے۔ وزیرِ جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ایک بیان میں کہا کہ موروثی سیاست کی پیداوار بلاول سردار عثمان بزدار کو کٹھ پتلی کہنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، دن میں تارے دیکھنے والے قائم علی شاہ عشروں سے سندھ کی وزارت اعلیٰ پر براجمان ہیں، قائم علی شاہ کے سندھ اور آج عثمان بزدار کے پنجاب میں زمین آسمان کا فرق ہے، پنجاب صحت انصاف کارڈ اور یونیورسٹیاں بنا کر عوام کا بوجھ بانٹ رہا ہے۔ سندھ نے صاف پانی اور صحت کی بنیادی سہولتیں بھی عوام سے چھین لیں، پنجاب نے کورونا کو مات دے دی، سندھ کورونا کے سب سے زیادہ کیسز پیدا کرتا رہا، آصف علی زرداری کی کٹھ پتلی سندھ کابینہ اور رشتہ دار وزیر ہر محاز پر فیل ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آئے روز پرفارمنس کے نئے سنگ میل عبور کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News