پنجاب یونیورسٹی، مبینہ بدعنوانیوں کا ریفرنس، سابق وائس چانسلر سمیت تمام ملزمان بری

پنجاب یونیورسٹی، مبینہ بدعنوانیوں کا ریفرنس، سابق وائس چانسلر سمیت تمام ملزمان بری
کیپشن: پنجاب یونیورسٹی، مبینہ بدعنوانیوں کا ریفرنس، سابق وائس چانسلر سمیت تمام ملزمان بری

ویب ڈیسک: پنجاب یونیورسٹی میں خلاف ضابطہ بھرتیوں اور مبینہ بدعنوانیوں کے ریفرنس میں سابق وائس چانسلر سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں پنجاب یونیورسٹی میں خلاف ضابطہ بھرتیوں اور  مبینہ بدعنوانیوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ 

سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر کی ریفرنس بند کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج قمر الزماں نے نیب کی درخواست پر سماعت کی۔ ملزمان کی جانب سے خورشید عالم ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ نیب نے تفصیلی رپورٹ پیش کی۔

نیب رپورٹ کے مطابق ریفرنس کا جائزہ لیا ہے ملزمان کے خلاف شواہد موجود نہیں ہیں۔ تحقیقات میں کرپشن ثابت نہیں ہوئی نہ اختیارات کا ناجائز استعمال ثابت ہوا۔ ڈاکٹر مجاہد کامران اور دیگر کیخلاف عائد الزامات ثابت نہیں ہو سکتے۔ نیب نے استدعا کی کہ عدالت نیب ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرے۔

ملزمان میں ڈاکٹر مجاہد کامران، ڈاکٹر خان راس، دیبہ اختر، ڈاکٹر حسن مبین سمیت دیگر شامل ہیں۔ سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران پر پنجاب یونیورسٹی میں خلاف ضابطہ بھرتیوں کا الزام ہے۔

عدالت نے سابق وائس چانسلر سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا۔

Watch Live Public News