سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
کیپشن: سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

ویب ڈیسک: سونے کے خریداروں کیلئے بالآخر اچھی خبر آگئی۔ ہوشربا اضافے کے بعد آخرکار سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی کردی گئی ہے۔ 

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد سونا 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔ 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1886 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 10 گرام سونا 2 لاکھ 24 ہزار 194 روپے کا ہوگیا ہے۔ 

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر کے اضافے سے 2516 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔ 

چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

Watch Live Public News