کون سے افراد حج 2025 پر نہیں جا سکیں گے، سعودی ایڈوائزری جاری

کون سے افراد حج 2025 پر نہیں جا سکیں گے، سعودی ایڈوائزری جاری

(ویب ڈیسک ) وزارت مذہبی امور کو سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے حج 2025 سے متعلق ہیلتھ ایڈوائزری موصول ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے ترجمان وزارت مذہبی امور  نے بتایا ہے کہ  مراسلے کے مطابق  پیچیدہ امراض میں مبتلا افراد سفرِ حج پر روانہ نہیں ہوسکیں گے،  شدید موسم کے پیش نظر صرف تندرست و توانا عازمین کو سفرِ حج کی اجازت دی جائے گی۔

ترجمان نے کہا کہ  گردہ، دل، پھیپھڑے، جگر اور کینسر کے پیچیدہ مریضوں کو سفرِ حج کی اجازت نہیں ہوگی۔اس کے علاوہ ڈیمنشیا اور متعدی امراض مثلاً ٹی بی، تپ دق، کالی کھانسی کے حامل افراد بھی حج پر نہیں جاسکیں گے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا  کہ  12 سال سے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کو سفرِ حج کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ عازمینِ حج کیلئے گردن توڑ  بخار، کورونا، موسمی انفلوئنزا اور پولیو ویکسین لگوانا لازم ہوگا۔

Watch Live Public News