راولپنڈی: ہوٹل میں خاتون سے مبینہ زیادتی،2افراد کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی: ہوٹل میں خاتون سے مبینہ زیادتی،2افراد کیخلاف مقدمہ درج
کیپشن: راولپنڈی: ہوٹل میں خاتون سے مبینہ زیادتی،2افراد کیخلاف مقدمہ درج

ویب ڈیسک: راولپنڈی کے علاقے لیاقت روڈ پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ۔جہاں نجی ہوٹل میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی اور ویڈیو بنانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی مدعیت میں دو ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس کا خاوند بیرون ملک مقیم ہے اور چند ماہ قبل اس نے بیٹی کی شادی کی تھی۔ واقعے کے روز وہ راجہ بازار میں شاپنگ کے لیے گئی تھی جہاں اس کی ملاقات ایک جاننے والے ظہیر عباس سے ہوئی۔ ملزم بیوی سے ملوانے کے بہانے اسے ایک نجی ہوٹل لے گیا۔ کمرے میں موبائل فون چھین کر مبینہ طور پر اسے دھمکیاں دی گئیں اور وہ خوفزدہ ہو کر بے ہوش ہوگئی۔

مدعیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اسی دوران ملزمان نے اس کی ویڈیو بھی بنائی اور پانچ لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق وہ دونوں ملزمان سے سبزی اور چکن ادھار لیتی رہی تھی لیکن بروقت رقم ادا نہ کرنے پر یہ سنگین واقعہ پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور نامزد ملزمان کے خلاف شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مقدمے میں دو افراد کو نامزد کیا گیا ہے جن میں ظہیر عباس اور احسن شفیق شامل ہیں۔

پولیس حکام نے اس افسوسناک واقعے پر کہا ہے کہ متاثرہ خاتون کو انصاف دلانے کے لیے تمام تر قانونی اقدامات کیے جائیں گے اور ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

Watch Live Public News