فیلڈمارشل کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ،فوج، سول انتظامیہ کے اقدامات پر اظہار اطمینان

فیلڈمارشل کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ،فوج، سول انتظامیہ کے اقدامات پر اظہار اطمینان

(ویب ڈیسک ) آرمی چیف سید عاصم منیر نے متاثرہ علاقوں میں فوج اور سول انتظامیہ کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نےسیالکوٹ سیکٹر، شکر گڑھ، نارووال اور کرتارپور کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔   سیلابی صورتحال اور جاری ریسکیو و ریلیف آپریشنز پر آرمی چیف کو بریفنگ دی گئی۔

 آرمی چیف  نے متاثرہ علاقوں میں فوج اور سول انتظامیہ کے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔انہوں نے متاثرہ سکھ برادری سے ملاقات کی اور مذہبی مقامات بحال کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ  دربار صاحب کرتارپور سمیت تمام مذہبی مقامات اصل حالت میں بحال ہوں گے، ریاست اور اداروں کی ذمہ داری ہے کہ اقلیتوں اور ان کے مذہبی مقامات کا تحفظ کریں۔

سکھ برادری  نے آرمی چیف کا پُرجوش استقبال، ریلیف خدمات پر اظہار تشکر کیا۔آرمی چیف نے دربار صاحب کرتارپور کا فضائی معائنہ بھی کیا۔

سول انتظامیہ کے نمائندوں سے ملاقات میں  آرمی چیف نے بروقت اقدامات پر اظہار تحسین پیش کیا۔مشکل حالات میں ریلیف آپریشنز میں خدمات پر جوانوں کے بلند حوصلے اور جذبے کو سراہا گیا۔ آمد پر کور کمانڈر گوجرانوالہ نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

Watch Live Public News