پاکستان ویمن کرکٹر ارم جاوید کا گھر سیلابی پانی میں ڈوب گیا

پاکستان ویمن کرکٹر ارم جاوید کا گھر سیلابی پانی میں ڈوب گیا

(ویب ڈیسک ) پاکستان ویمن کرکٹر ارم جاوید کا نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع   گھر میں سیلابی پانی میں ڈوب گیا۔

پاکستان ویمن کرکٹر ارم جاوید بھی سیلاب سے متاثر ہوگئیں۔ لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع ارم جاوید کا گھر سیلابی پانی میں ڈوب گیا۔

ارم جاوید نے سوشل میڈیا پر سیلاب سے متاثر ہونے کا پیغام جاری کیا۔ارم جاوید نے کہا کہ  ابھی کسی کے فون کالز اور پیغامات کا جواب نہیں دے سکتی ،  نجی سوسائٹی میں واقع میرا گھر سیلاب سے بری طرح متاثر ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  مجھے اور سیلاب سے متاثرہ باقی افراد کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

Watch Live Public News