ویب ڈیسک: ترکیہ کی مسلح افواج کی وکٹری ڈے کی مناسبت سے تقریب، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نےتقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب اسلام آباد میں یومِ فتح ترکیہ کی مناسبت سے منعقد ہوئی، تقریب میں سول و عسکری حکام، میڈیا، بزنس کمیونٹی اور سفارتکاروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس نے ترک عوام، قیادت اور مسلح افواج کو یومِ فتح کی مبارکباد دی۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان اور ترکیہ کے اسٹریٹجک و برادرانہ تعلقات کو وقت کی کسوٹی پر پورا اُترنے والا قرار دیا۔
جنرل ساحرشمشاد مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مشترکہ اقدار، اعتماد اور مضبوط شراکت داری کے عکاس ہیں۔
تقریب میں آمد پر چیئرمین جوائنٹ چیفس کا استقبال ترک ناظم الامور نے کیا۔