بلوچستان میں بارش و برفباری ، پی ڈی ایم اے نےایمرجنسی نافذ کر دی

بلوچستان میں بارش و برفباری ، پی ڈی ایم اے نےایمرجنسی نافذ کر دی
کوئٹہ: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے جانب سے بلوچستان میں بارش اور برف باری کی صورتحال کے پیش نظر ہنگامی حالات نافذ کر دئیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اعلانیہ پابندی کے تحت تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور ڈیوٹی کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا ہے ۔برف باری کے مقامات پر آمد و رفت کو یقینی بنانے کے لیے عملہ اور مشینری بھی پہنچا دی گئی ہے ۔ پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق ایمرجنسی صورتحال کے دوران ریسکیو فورس، سپورٹنگ سٹاف کے ساتھ ساتھ پی ڈی ایم اے کے افسران کو بھی ہر وقت دفتروں میں رہنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ صوبے کے برف باری والے علاقوں میں آمد ورفت کو یقینی بنانے کے حوالے سے ٹارگٹڈ جگہوں پر پہلے سے ہی ہائی مشینری اور عملہ موجود ہے، صورتحال کو دیکھتے ہوئے اور احتیاط کے پیش نظر متعلقہ علاقوں میں ریلیف کا سامان بھی پہنچا دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں سے بھی اس موسم میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی اپیل کر دی ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔