جنوبی کوریا: مسافرطیارہ حادثے کا شکار،179 مسافرہلاک

جنوبی کوریا: مسافرطیارہ حادثے کا شکار،179 مسافرہلاک
کیپشن: جنوبی کوریا: مسافرطیارہ حادثے کا شکار،85 مسافرہلاک،متعدد زخمی

ویب ڈیسک: جنوبی کوریا میں لینڈنگ کےدوران طیارے میں آگ لگ گئی جس سے 179 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ صدرمملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہباز شریف نے طیارہ حادثے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طیارے (Jeju Air 7C 2216 ) میں 175 مسافر اور عملے کے 6 افراد سوار تھے۔ حادثہ جنوبی کوریا کے موانگ ایئرپورٹ پر پیش آیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  2 افراد کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ طیارےکے عقبی حصے میں موجود مسافروں کوبچانےکی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فائر ایجنسی حکام کا کہنا ہے کہ بہت سے افراد طیارے سے باہر گرنےکے باعث ہلاک ہوئے، طیارہ حادثہ ممکنہ طورپرپرندہ ٹکرانےاورخراب موسم کے باعث پیش آیا تاہم حادثےکی اصل وجہ کا اعلان مکمل تحقیقات کے بعدکیا جائےگا۔

جنوبی کوریا کی وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے سے قبل کنٹرول ٹاور نے طیارے سے پرندے ٹکرانےکی وارننگ بھیجی تھی۔ 

دوسری جانب سی ای او جیجو ائیر کا کہنا ہےطیارہ حادثے کی وجوہات ابھی تک غیر واضح ہیں، طیارے کی خرابی کے کوئی ابتدائی شواہد نہیں ملے، گرنے والےطیارے کے حادثات کا کوئی سابقہ ریکارڈ نہیں تھا، طیارہ حادثےپر معذرت خواہ ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ طیارے کو حادثہ لینڈنگ گیئر میں خرابی کے سبب پیش آیا،طیارہ رن وے سے اتر کر رن وے کے گرد لگی باڑھ سے جا ٹکرایا جس سے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی تاہم بعد ازاں ایمرجینسی عملے نے طیارے میں لگی آگ بجھا دی۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق  جبکہ حادثہ جنوبی کوریا موان ائیرپورٹ پر پیش آیا۔ 

رپورٹ کے مطابق جنوبی کورین ائیرلائن کے طیارے میں 175 مسافر اور 6 فلائٹ اٹینڈنٹ سوار تھے جبکہ طیارہ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک سے واپس آرہا تھا۔

خیال رہے کہ موان ائیر پورٹ طیارہ حادثہ 1997 کے بعد سے کسی بھی جنوبی کوریائی ائیر لائن کا بدترین حادثہ ہے، جنوبی کوریا میں 1997 کے طیارہ حادثے میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

صدر اور وزیراعظم کا اظہار افسوس: 

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی کوریا میں ایئرپورٹ پر مسافر طیارے کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس اور جنوبی کوریا کی حکومت اور عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ،صدر مملکت نے واقعے میں ہلاک افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی بھی کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارہ حادثے کا سن کر بہت دکھ ہوا، طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ غم کی اس گھڑی میں جنوبی کوریا کے عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں۔

Watch Live Public News