میکسیکو کے علاقے اوساکا میں ٹرین حادثہ، 13 افراد ہلاک، 98 زخمی

میکسیکو کے علاقے اوساکا میں ٹرین حادثہ، 13 افراد ہلاک، 98 زخمی
کیپشن: میکسیکو کے علاقے اوساکا میں ٹرین حادثہ، 13 افراد ہلاک، 98 زخمی

ویب ڈیسک: میکسیکو کے جنوب مغربی علاقے اوساکا میں ایک ٹرین حادثے کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 98 زخمی ہو گئے۔

یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب مسافر ٹرین اوساکا کے قصبے نزندا کے قریب ایک موڑ کاٹتے ہوئے پٹری سے اُتر گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، حادثے کے وقت ٹرین میں 241 مسافر اور 9 عملے کے ارکان سوار تھے۔ زخمی ہونے والوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں اور دیگر مسافروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

اوساکا کے گورنر نے اس واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کی امداد اور علاج کے لیے ریاستی و وفاقی ادارے مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔

حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News