سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
کیپشن: سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ

ویب ڈیسک: کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ فی تولہ سونا 5, 500 روپے کی کمی کے بعد 470,162 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح، 10 گرام سونا 4,715 روپے سستا ہو کر 403,088 روپے کا ہو گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور ملکی اقتصادی عوامل کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں یہ کمی واقع ہوئی ہے۔

Watch Live Public News