ویب ڈیسک: کراچی کے علاقہ کورنگی مہران ٹاؤن سیکٹر 6 جی میں گٹر میں گر کر بچہ جاں بحق، بچے کی شناخت 8 سالہ دلبر علی کے نام سے کی گئی۔
پولیس کے مطابق کورنگی مہران ٹاؤن سیکٹر 6 جی میں گٹر میں گر کر بچہ جاں بحق ہوگیا، بچے کی شناخت 8 سالہ دلبر علی کے نام سے کی گئی، بچے گلی میں کھیل رہے تھے، 8 سالہ بچہ مین ہول میں گرا اور دم توڑ گیا، مین ہول سے بچے کی لاش نکال لی گئی ہے، ریسکیو حکام نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئےجناح ہسپتال منتقل کردیا۔
دلخراش واقعہ شام 6 بجے کے قریب پیش آیا, بچوں نے فوری گھر والوں کو اطلاع دی، چچا نے 8 سالہ دلبر کو گٹر سے نکالا, جاں بحق بچے کی لاش ضابطے کی کاروائی کے لیئے جناح اسپتال منتقل کردی گئی۔
والد اظہر علی کا کہنا تھا کہ میرا اکلوتا بیٹا تھا جو ہمیشہ کے لئے چلا گیا ، میں کس سے اپنے بچے کا شکوہ کروں۔

اہلخانہ نے پبلک نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دلبر علی گھر کے باہر دوستوں کے ساتھ کھیل رہا تھا، بچے نے آکر بتایا کے دلبر گٹر میں گرگیا، اپنی مدد آپ کے تحت گٹر میں رسا باندھ کر اترا۔
دلبر علی کو گٹر کے گندے پانی سے نکالا، کرائے کا مکان میں رہتے ہیں، گٹر کے ڈھکن موجود نہیں ہیں۔
محلہ کمیٹی ممبران کا کہنا تھا اپنے مدد آپ کے تحت سیوریج کے نظام کے لئے چندہ کرتے ہیں، کئی بار انتظامیہ کو آگاہ کیا لیکن کسی نے نہیں سنی۔

اس سے قبل بھی کراچی کے علاقے نیپاچورنگی کے قریب ایک کھلے مین ہول میں 3 سالہ بچہ گر کر جاں بحق ہوچکا ہے، اس واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج نے پورے شہر کو غم و غصے میں مبتلا کر دیا تھا۔
واقعے کے 14 گھنٹے بعد بچے کی لاش ایک کلو میٹر دور نالے سے ملی تھی۔
کراچی میں اس سال صرف کھلے نالوں اور گٹروں میں گرنے سے 6 بچوں سمیت 24 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کھلے مین ہولز اور نالوں کی وجہ سے عوامی مقامات پر حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے اور فوری اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔