رجب بٹ پر حملہ، وکیل میاں علی اشفاق کی ملوث وکلاء کا لائسنس معطل کرنے کی درخواست

رجب بٹ پر حملہ، وکیل میاں علی اشفاق کی ملوث وکلاء کا لائسنس معطل کرنے کی درخواست

(ویب ڈیسک ) وکیل میاں علی اشفاق کی جانب سے یوٹوبر رجب بٹ پر حملے میں ملوث وکلاء کا لائسنس معطل کرنے کی درخواست جمع کروادی گئی۔

یوٹیوبر رجب بٹ کے وکیل میاں علی اشفاق نے رجب بٹ پر تشدد کرنے کے الزام میں مدعی مقدمہ ریاض سولنگی ایڈووکیٹ،فتح چانڈیو اور دیگر کے خلاف کارروائی اور لائسنس معطل کرنے کی درخواست جمع کروادی۔

درخواست میں وکیل میاں علی اشفاق نے دعویٰ کیا ہے کہ   رجب بٹ کو مار پیٹ کے دوران تین لاکھ روپے بھی غائب کردیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ آج صبح کراچی کی سٹی کورٹ میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ پر وکلاء کے ایک گروہ نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔عینی شاہدین کے مطابق حملے کے دوران رجب بٹ کے جبڑے اور منہ سے خون بہنے لگا، جس کے بعد عدالتی احاطے میں کشیدگی پھیل گئی۔

رجب بٹ عبوری ضمانت کے لیے سٹی کورٹ میں پیش ہوئے تھے، جہاں اچانک وکلاء کے گروہ نے ان پر حملہ کر دیا۔ تشدد کے نتیجے میں وہ زمین پر گر گئے اور فوری طور پر طبی امداد کی ضرورت پیش آئی۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس اور عدالتی عملے نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا۔

Watch Live Public News