(ویب ڈیسک ) روس نے یوکرین پر الزام عائد کیا ہے کہ یوکرین نے پیوٹن کی رہائش گاہ پر حملے کی کوشش کی ہے۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ یوکرین نے شمالی روس میں صدر ولادیمیر پوٹن کی رہائش گاہ پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی ۔ یوکرین نے رات بھر نوگوروڈ کے علاقے میں صدارتی رہائش گاہ پر 91 طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرونز سے حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ تمام میزائل روسی فضائی دفاع نے تباہ کر دیے۔ حملوں میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی نقصان ہواہے۔
دوسری جانب یوکرین نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو جھوٹ بول رہا ہے۔ہم نے حملہ نہیں کیا۔