سونے کی قیمت میں بڑی تبدیلی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

سونے کی قیمت میں بڑی تبدیلی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کیپشن: Gold Price increased
سورس: web desk

ویب ڈیسک:ملک میں سونے کی قیمت میں اتار چڑوھا کا سلسلہ جاری ہے، سونے کے خریدار بھی مارکیٹ میں کم ہی دکھائی دیتے ہیں، کاروباری ہفتے کےچوتھے روز فی تولہ کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں  آج 900 روپے اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 900 روپے اضافے سے ملک میں فی تولہ سونےکا بھاؤ 2 لاکھ 15 ہزار 700 روپے ہے۔

10 گرام سونےکا بھاؤ 772 روپے اضافے سے ایک لاکھ 84 ہزار 928 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونےکی قیمت 9 ڈالر بڑھ کر 2 ہزار 37 ڈالر فی اونس ہے۔

پاکستان میں سونےکی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیئم شامل کرکے 2 ہزار 57 ڈالر فی اونس ہے۔