اداکارہ سجل علی کی ایسی ویڈیو کہ صارفین تنقید کرنے لگے

اداکارہ سجل علی کی ایسی ویڈیو کہ صارفین تنقید کرنے لگے
کیپشن: sajal aly video
سورس: web desk

ویب ڈیسک: پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سجل علی کے مداح نہ صرف پاکستان میں ہیں بلکہ سرحد پار بھی ان کو خاصی مقبولیت حاصل ہے ، سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس پر لوگوں نے ان کو مذاق اڑایا۔

لاکھوں افراد کی پسندیدہ اور مقبول اداکارہ سجل علی کی اپنی ہی تعریف کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر لوگ ان کا مذاق اڑاتے دکھائی دیے۔

فیمس ایکٹرس نے ویڈیو کو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا ’ جو بات ہے‘ مزید اس ویڈیو میں وہ شوبز انڈسٹری میں اپنے بہترین دوستوں سمیت اپنی پسندیدہ شخصیت سے متعلق بھی بات کرتی دکھائی دیں۔

سجل علی نے دعویٰ کیا کہ شوبز انڈسٹری میں ان کا کوئی بھی اچھا دوست نہیں۔وہ سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگز اور ٹرینڈ کو نہیں دیکھتیں

شوبز انڈسٹری میں پسندیدہ شخصیت کے سوال پر سجل علی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پسندیدہ ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فیورٹ ہیں، جس پر لوگوں نے ان کا مذاق اڑایا اور لکھا کہ اب اداکارہ واقعی صرف اپنی فیورٹ رہی ہیں، باقی کوئی بھی انہیں پسند نہیں کرتا۔

کچھ صارفین نے کمنٹس کیے کہ سجل علی پہلے اچھی باتیں کرتی تھیں لیکن اب کچھ عرصے سے وہ دیگر اداکاروں کی طرح فالتو باتیں کرنے لگی ہیں۔

جہاں صارفین نے اداکارہ کو اپنی ہی تعریفیں کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں بعض افراد نے ان کی تعریفیں بھی کیں اور انہیں بہترین اداکارہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ دراصل خود شناسی ہی سب سے اہم چیز ہے۔