عوامی نیشنل پارٹی کا پارلیمانی انتخابات کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ

عوامی نیشنل پارٹی کا پارلیمانی انتخابات کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک ) عوامی نیشنل پارٹی  (ا ے این پی  ) نے پارلیمانی انتخابات کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

سربراہ اے این پی اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ   اے این پی کے اراکین کسی بھی اسمبلی، سینیٹ میں انتخابی عمل کا حصہ نہیں ہونگے، اے این پی ملک میں سویلین بالادستی، جمہوریت اور پارلیمان کی مضبوطی چاہتی ہے،  موجودہ انتخابات میں جس طرح پیسوں کا استعمال کیا گیا، اسکی نظیر نہیں ملتی۔

اسفند یار ولی نے کہا کہ   پارٹی موجودہ حالات میں صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ میں کسی کو رائے دینے کے حق میں نہیں،  موجودہ اکثریتی جماعتوں  نے عہدوں کی آفرز بھی کیں  لیکن اے این پی اقتدار یا سیٹوں کی سیاست نہیں کرتی۔

 صدر اےاین پی کا کہنا تھا کہ   اے این پی کا اصولی موقف یہی ہے کہ پہلے مینڈیٹ چوروں سے مینڈیٹ لیکر حقیقی نمائندوں کو دیا جائے،  باہمی مشاورت سے پارلیمان کے اندر کردار کے حوالہ سے مزید فیصلے بعد میں کئے جائیں گے۔