کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے میں کراچی کنگز کو شکست دیدی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے میں کراچی کنگز کو شکست دیدی
کیپشن: Quetta Gladiators won
سورس: ویب ڈیسک

(ویب ڈیسک ) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےکراچی کنگز کو  دلچسپ مقابلے کے بعد آخری گیند پر شکست دے دی۔

کراچی کا 166 رنزکا ہدف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آخری گیند پر حاصل کرلیا، شرفانے ردرفورڈ نے 58 رنز کی ناقابل شکست جارحانہ اننگز کھیلی۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائیلی روسو نے ٹاس جیت کر کراچی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت  دی۔

کراچی نے مقررہ 20 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 165رنز بنائے، جیمز وینس 37 اور محمد نواز نے 28 رنز کی اننگز کھیلی، شان مسعود اور حسن علی 2 ،2 رنز بنا سکے۔

اس کے علاوہ  ٹم سیفرٹ 21 ، کیرون پولارڈ 13 اور شعیب ملک نے 12 رنز بنائے جبکہ انور علی نے 25 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

کوئٹہ کی جانب سے ابرار احمد نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عاقل حسین اور اسامہ طارق نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔

کراچی کا 166 رنزکا ہدف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کرلیا۔ جیسن رائے نے 31گیندوں پر 52 رنزکی اننگز کھیلی،ان کی اننگز میں 4 چھکے،2 چوکے شامل تھے۔

اس کے علاوہ شرفانے ردرفورڈ نے 31 گیندوں پر 6 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 58 رنز بنائے۔عاقل حسین 22 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ کراچی کی جانب سے حسن علی اور زاہد محمود نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔