ناگالینڈ فریڈم فائٹرز نے 31 بھارتی سپاہیوں کو گرفتار کرلیا

ناگالینڈ فریڈم فائٹرز نے 31 بھارتی سپاہیوں کو گرفتار کرلیا
گوالیار میں تاریخی ہزیمت کے بعد بھارتی فوج کو ایک اور زور دار جھٹکا لگا ہے۔ ناگالینڈ فریڈم فائٹرز نے 31 بھارتی سپاہیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ہندوستانی سپاہیوں اور افسروں کی فریڈم فائٹرز سے منت سماجت کی ویڈیو سامنے آگئی۔ فریڈم فائٹرز نے آئندہ ایسا نہ کرنےکی یقین دہانی پر بھارتی سپاہیوں کو محفوظ راستہ دینے کی حامی بھر لی ۔ ہندوستان آرمی یکے بعد دیگرے مختلف محاذوں پر ہزیمت اُٹھا رہی ہے، اس کی ایک بنیادی وجہ ہندوستانی فوج کا سیاسی استعمال ہے۔ ہندوستانی فوج کا مورال دن بہ دن گرتا جا رہا ہے کیونکہ راشن اور دیگر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ہندوستانی فوجی خود کشیاں کرنے پر بھی مجبور ہو رہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔