مریم نواز کے خطاب میں پی ٹی آئی کا گانا چل گیا!

مریم نواز کے خطاب میں پی ٹی آئی کا گانا چل گیا!
کیپشن: مریم نواز کی ریلی میں پی ٹی آئی کا گانا چل گیا!

ویب ڈیسک:جب مریم نواز خطاب شروع کرنے ہی والی تھیں تب ایک گانے کے چلائے جانے کی وڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم (ایکس)پر وائرل ہوئی ہے۔ فیکٹ چیک سے معلوم ہوا ہے کہ یہ وڈیو جعلی تھی۔

تفصیلات کے مطابق اس وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر ریلی کے دوران بولنے ہی والی تھیں کہ ایک گانے نے انہیں روک دیا۔ یہ گانا پی ٹی آئی کا تھا۔

ویڈیو کے مطابق مریم نواز خطاب شروع کرتے وقت رک کر کسی سے پوچھ رہی ہیں کہ یہ شور کیسا ہے۔ بیک گراؤنڈ میں عطاؤاللہ عیسیٰ خیلوی کا ایک گانا بج رہا ہوتا ہے۔ اتنے میں ایک آرگنائزر مائیکروفون سنبھال کر کسی سے کہتا ہے کہ شور بند کرواؤ۔ اس وڈیو کلپ کو تھوڑی ہی دیر میں ہزاروں افراد نے دیکھا۔

اس ویڈیو کلپ پر ملے جلے تبصرے آئے۔ کسی نے لکھا کہ مریم نواز کا چہرہ غصے سے لال ہوگیا تھا۔ کسی نے تبصرہ کیا کہ ڈی جے نے گانوں کو گڈمڈ کردیا تھا یا پھر وفاداری بدل لی تھی۔

اب معلوم ہوا ہے کہ یہ وڈیو جعلی تھی۔ مریم نواز کے لباس اور اسٹیج کے سیٹ اپ اور بیک گراؤنڈ سے بہت سے آسانی سے جانا جاسکتا ہے کہ ویڈیو کب کی اور کہاں کی ہے؟ یہ وڈیو کلپ لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقے NA-119 کا ہے جہاں سے مریم نواز الیکشن لڑ رہی ہیں۔

یہ ایونٹ 25 جنوری کا ہے جس کی پاکستان مسلم لیگ ن نے براہِ راست اسٹریمنگ کی تھی۔

اصل ویڈیو بھی آن لائن دستیاب ہے۔ 24 منٹ کا یہ جعلی ویڈیو کلپ مریم نواز کی اس وڈیو سے بنایا گیا۔

Watch Live Public News