عمران عباس کی نئی بھارتی فلم پنجابی فلم ‘جی وے سوہنیا جی’کا ٹریلر جاری 

عمران عباس کی نئی بھارتی فلم پنجابی فلم ‘جی وے سوہنیا جی’کا ٹریلر جاری 

 ویب ڈسک : پاکستان سمیت پڑوسی ملک میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف اداکار عمران عباس کی بھارتی پنجابی فلمجی وے سوہنیا جی’ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق   عمران عباس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی نئی بھارتی پنجابی فلمجی وے سوہنیا جی’ کا ٹریلر جاری کیا، اس فلم میں عمران عباس کو پاکستانی پنجابی لڑکے کے کردار میں دکھایا گیا ہے جو بھارتی پنجابی لڑکی سے محبت کر بیٹھتا ہے۔

 فلم ‘ جی وے سوہنیا جی’ میں تقسیم ہند کی وجہ سے پنجاب کو دو حصوں میں تقسیم ہونے کی کہانی دکھائی گئی ہے، اس کے علاوہ واہگہ بارڈر سمیت پاکستانی اور بھارتی پنجاب کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔

اس فلم میں عمران عباس کے علاوہ تمام بھارتی اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا ہے جن میں سمی چاہل، منتو کاپا، اڈایا وکاتی، امن بال اور سوارج سندھو سمیت دیگر شامل ہیں۔

  پاکستان سمیت پڑوسی ملک میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف اداکار عمران عباس کی بھارتی پنجابی فلمجی وے سوہنیا جی’ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا۔

  عمران عباس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی نئی بھارتی پنجابی فلمجی وے سوہنیا جی’ کا ٹریلر جاری کیا، اس فلم میں عمران عباس کو پاکستانی پنجابی لڑکے کے کردار میں دکھایا گیا ہے جو بھارتی پنجابی لڑکی سے محبت کر بیٹھتا ہے۔

 فلم ‘ جی وے سوہنیا جی’ میں تقسیم ہند کی وجہ سے پنجاب کو دو حصوں میں تقسیم ہونے کی کہانی دکھائی گئی ہے، اس کے علاوہ واہگہ بارڈر سمیت پاکستانی اور بھارتی پنجاب کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔

اس فلم میں عمران عباس کے علاوہ تمام بھارتی اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا ہے جن میں سمی چاہل، منتو کاپا، اڈایا وکاتی، امن بال اور سوارج سندھو سمیت دیگر شامل ہیں۔

عمران عباس نے اپنی اس بھارتی پنجابی فلم کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ “یہ فلم میرے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے، یہ دو پنجابوں اور ان کے لوگوں کو مزید قریب لانے کی مخلصانہ کوشش ہے”۔

 ہم سب مل کر معاشرے میں تبدیلی لا سکتے ہیں اور نفرت کے اس کلچر کو ختم کر سکتے ہیں کیونکہ پہلے ہی اس نفرت کی وجہ سے انسانیت کو بہت زیادہ نقصان پہنچ چکا ہے”۔

  عمران عباس نے مزید کہا کہ “یہ فلم 16 فروری کو ریلیز ہوگی، آپ سے گزارش ہے کہ سینما گھروں میں جائیں اور یہ فلم لازمی دیکھیں”۔