ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس فوری دوسرے بنچ میں بھیجنے کی استدعا ایک بار پھر مستردکردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل کو مزید معاونت کی ہدایت کردی،جسٹس انعام امین منہاس نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
جسٹس انعام امین منہاس نے دوسری بار اعتراض مسترد کیا ہے۔ ہائیکورٹ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے ہیں، اعتراض کی صورت میں جج نے خود فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ بینچ سے الگ ہو نا ہے یا نہیں۔
عدالت نے اعتراض کے نکتے پر مزید معاونت طلب کرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے بریت کی درخواست دائر کررکھی ہیں۔