صارم قتل کیس:مدرسہ معلم کے فون سےنازیبا مواد،گھرسےممنوعہ ادویات برآمد

صارم قتل کیس:مدرسہ معلم کے فون سےنازیبا مواد،گھرسےممنوعہ ادویات برآمد
کیپشن: صارم قتل کیس:مدرسہ معلم کے فون سےنازیبا مواد،گھرسےممنوعہ ادویات برآمد

ویب ڈیسک: کراچی میں کمسن   صارم کےقتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔تفتیشی پولیس نے مدرسے کےمعلم کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ معلم کے موبائل فون سےنازیبا ویڈیوز اور پیغامات ملے ہیں۔جس کےبعد پولیس نے کیس کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق معلم کے گھر پرچھاپے کے دوران ممنوعہ ادویات برآمد ہوئی ہیں۔اس کے علاوہ موبائل سے   نازیبا ویڈیوز بھی ملی ہیں۔ معلم مدرسے کے اوپر گھر میں رہائش  پذیرہے۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ معلم بچوں کو بھی نازیبا ویڈیوز میسجز کرتا تھا ۔معلم حیدرآباد کے بھی ایک بچے سے رابطے میں تھا اور نازیبا میسجز بھیجتا تھا ۔

بتایا گیا ہے کہ مدرسے کا معلم حراست میں ہے اور تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا گیاہے۔

Watch Live Public News