ڈی جی ایف آئی اےاحمداسحاق جہانگیرعہدے سے فارغ

ڈی جی ایف آئی اےاحمداسحاق جہانگیرعہدے سے فارغ
کیپشن: ڈی جی ایف آئی اےاحمداسحاق جہانگیرعہدے سے فارغ

ویب ڈیسک: ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔اسی طرح آئی جی خیبرپختونخوااخترحیات گنڈاپور کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔ 

تفٰصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ڈی جی ایف آئی اے کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دیدی۔ڈی جی ایف آئی اے کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی تعینات کردیا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ذرائع کے مطابق یونان کشتی حادثےمیں سست روی کا مظاہرہ کرنے پر ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ احمد اسحاق جہانگیر پولیس سروس گریڈ 21 کے افسر ہیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ نئے ڈی جی ایف آئی اے کی تعیناتی کے لیے پولیس سروس کے منجھے ہوئے افسر کو تعینات کیا جائے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے ڈی جی ایف آئی اے کے لیے افسران کی شارٹ لسٹنگ شروع کردی ہے۔

آئی جی کے پی بھی عہدے سے فارغ:

آئی جی کے پی کے اختر حیات گنڈاپور کو عہدے سے ہٹا دیا گیاہے۔اختر حیات گنڈاپور کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ پولیس سروس گریڈ 21 کے ذوالفقار حمید کو نیا آئی جی کے پی کے تعینات کردیا گیا ہے۔ذوالفقار حمید اس سے قبل پنجاب حکومت میں خدمات سر انجام دے رہے تھے ۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔

Watch Live Public News