ویب ڈیسک: 9مئی مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں عمرایوب، شبلی فرازاور دیگر پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد انسداد دہشتگردی عدالت میں 9مئی مقدمات کی سماعت ہوئی،عدالت نے عمرایوب، شبلی فراز، کنول شوزب، فوادچودھری اور خیال کاسترو پر فردجرم عائد کردی۔
پی ٹی آئی رہنماؤں پر حساس ادارے کے دفتر اور تھانے پر حملے کے کیس میں فردجرم عائد کی گئی۔عدالت نے کیسز کی سماعت 10فروری تک ملتوی کردی۔