(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ای الیون سے لاپتہ ہونے والے ریٹائرڈ برگیڈیئر سہیل احمد کی لاش برآمد کرلی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاش تھانہ لوہی بھیر کے علاقہ بحریہ ٹاؤن فیز فور سوک سینٹر سے ملی، سابق اعلی فوجی افسر کی ڈیڈ باڈی گاڑی نمبر RLD5000 ہنڈا سٹی میں پائی گئی۔
ذرائع کے مطابق ریٹائرڈ برگیڈئیر سہیل احمد دو روز قبل ای الیون سے لاپتہ ہوئے تھے۔
ایس ایچ او تھانہ لوہی بھیر اور ڈی ایس پی سہالہ سرکل موقع پر موجود ہیں۔