ویب ڈیسک: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا بہاولپور گیریژن کا دورہ، فیلڈ مارشل کو آپریشنل ، تر بیتی اور انتظا می امور پر بر یفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مشق “اسٹیڈ فاسٹ ریزولو” کا مشاہدہ کیا اور جوانوں کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے مکمل تیاری کا اعادہ کیا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاک فوج مختلف شعبوں میں بڑی تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہے۔جنگ کا کردار بدل چکا، ٹیکنالوجیکل چالیں فیصلہ کن ہوں گی۔ پاک فوج میں جدید ٹیکنالوجی کے تیز رفتار انضمام کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے اختراع، مقامی پیداوار اور جدید ٹیکنالوجی اپنانے پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔