ویب ڈیسک: کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس میں ریلوے کے جعلی ٹکٹ کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔
ریلوے حکام کے جاری کردہ بیان کے مطابق 24 مسافر بغیر ٹکٹ جبکہ چار مسافر جعلی رابطہ ٹکٹ پر سفر کر رہے تھے۔ مسافروں کو جعلی رابطہ ٹکٹ رحیم یار خان سے جاری کیے گئے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ٹکٹس مقامی ایجنٹ سے بنوائے گئے تھے۔ جعلی رابطہ ٹکٹ کے استعمال پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ تیزگام اور رحمان بابا ایکسپریس میں 30 مسافر بغیر ٹکٹ سفر کرتے ہوئے پائے گئے۔ بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کو 63590 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کو مجموعی طور پر 1 لاکھ 70 ہزار 770 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ رحمان بابا میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کو 43180 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔